ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / این پی آراور این سی آرکی مخالفت میں جمعرات کو ہوا ریاست گیر سطح پر احتجاج: منگلورو سمیت ساحلی پٹی کے مقامات پر بھی منائی گئی بھوک ہڑتال

این پی آراور این سی آرکی مخالفت میں جمعرات کو ہوا ریاست گیر سطح پر احتجاج: منگلورو سمیت ساحلی پٹی کے مقامات پر بھی منائی گئی بھوک ہڑتال

Fri, 13 Mar 2020 19:33:01    S.O. News Service

بھٹکل:13؍مارچ (ایس اؤ نیوز)ریاست کرناٹک کے ضلع و تعلقہ کےمقامات پر این پی آر اور این سی آر کو نافذ نہ کرنےکا مطالبہ لےکر وی دی پیوپل آف انڈیا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی،دستوربچاؤ تحریک سمیت مختلف بینرتلے مختلف اضلاع کے  ڈی سی ،اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار کی معرفت ریاستی وزیرا علیٰ بی ایس یڈیورپا کے نام  میمورنڈم سونپاگیا ۔

میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیا ہےکہ این آر سی اور این پی آر کو لےکر پوری ریاست میں گزشتہ تین مہینوں سے مسلسل احتجاجات جاری ہیں۔اور متعلقہ قوانین کےجاری ہونےسےریاست کی بڑی آبادی بے گھر ہوکر اپنی ہی زمین پر پناہ گزینی کی زندگی گزارنےپر مجبورہونے کا خدشہ ہے، میمورنڈم میں ان قوانین کی سختی کے ساتھ مخالفت کرتے ہوئےانہیں فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے

منگلورو: وی دی پیوپل آف انڈیا کی ضلع کمیٹی کی طرف سے منی ودھان سبھا کلاک ٹاور کےسامنے ایک روزہ ستیہ گرہ کرتےہوئے این پی آر اور این سی آر کو مسترد کرنے کا مطالبہ لےکر وزیراعلیٰ کے نام میمورنڈم سونپاگیا۔ اس موقع پر شانتی فاؤنڈیشن کے محمد کوئیں نے گاندھی جی کےنمک ستیہ گرہ پر روشنی ڈالتےہوئے این پی آر اور این سی آر کومسترد کرنے کا بہترین طریقہ بتایا۔ سابق رکن اسمبلی جے آر لوبو، سابق میئر اشرف کے، نذیر اُلال، رفیع الدین کدرولی، ودیا دنیکر، این ناڈگوپال، عامر تمبے، اے کےکوکیلا، شیکھر لئیلا، ایڈوکیٹ شریف، کےایم شریف، ایم جی ہیگڈے وغیرہ موجود تھے۔ 

ہلیال: ریاست کرناٹک میں این پی آر اور این آر سی کو نافذ نہ کرتےہوئےعوام کے دستوری حقوق کو تحفظ دینےکا مطالبہ لےکرانجمن ِ اسلام ہلیال، دی اقبال ایجوکیشن سوسائٹی (سنی)اور سنوودھان بچاؤ آندولن کے زیر اہتمام 13مارچ 2020بروز جمعہ ستیہ گرہ کرتےہوئے مقامی تحصیلدار کی معرفت ریاستی وزیر اعلیٰ یڈیورپا کے نام میمورنڈم سونپاگیا۔ اس موقع پر انجمن اسلام اور ایجوکیشن ٹرسٹ کےعہدیداران ،ذمہ داران سمیت سیکڑوں لوگ شریک تھے۔اسی طرح اُڈپی، کنداپور، سرسی ، منڈگوڈ، شموگہ  وغیرہ میں بھی ایک روزہ بھوک ہڑتال  کرتےہوئے وزیر اعلیٰ کے نام  میمورنڈم دئے گئے اور دستور مخالف قوانین کو واپس لینے کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔ 

WhatsApp_Image_2020-03-13_at_5_38_43_PM.jpeg


Share: